راجستھان میں آئندہ 29فروری سے شروع ہورہے اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مبینہ ملک مخالف سرگرمی اور حیدرآباد میں ریسرچ اسکالر طالب علم روہت ویمولہ کی خود کشی کا معاملہ چھایا رہےگا۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں کے سلسلے میں بی جےپی نے ملک بھر میں مہم چھیڑی ہوئی
ہےاور پارٹی کو خوش کرنےکے لئے کئی اراکین اسمبلی کے بے تکےبیانات سے معاملہ اور زیادہ گرم ہوگیا ہے۔
بایتو سےبی جےپی کے رکن اسمبلی کیلاش چودھری نےکانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے خلاف ایسا تبصرہ کردیا کہ کانگریس میں تیکھا ردعمل ظاہر کیا گیا اور رکن اسمبلی کو برخاست کرنےکےمطالبے کے سلسلےمیں زوردار مظاہرے بھی کئے گئے۔